کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے منتخب کونسلرز کے ساتھ مظفرآباد شہر کے مسائل کو حل کرنے اور صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ تزاہین وآرائش کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مئیر میونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق،اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی غلام محی الدین گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل حماد بشیر،کونسلروارڈ نمبر01اقبال میر کونسلر وارڈ نمبر04ملک عنائت حسین،کونسلر وارڈ نمبر06ریاض احمد مغل،کونسلر وارڈ نمبر08سید سعید محمود شاہ،کونسلر وارڈ نمبر10سید امتیاز احمد عرف حامد کشمیری۔کونسلر وارڈ نمبر11منیب اسحاق قریشی،کونسلروارڈ نمبر13راشد اقبال عباسی،کونسلر وارڈ نمبر14،شہزاد احمد ہاشمی،کونسلر وارڈ نمبر15طاہر حسین مغل،کونسلر وارڈ نمبر16ممتاز خان سواتی،کونسلر وارڈ نمبر17،فضل محمود بیگ،کونسلر وارڈ نمبر18عدیل اعوان،کونسلر وارڈ نمبر19زوالفقار بیگ،کونسلر وارڈ نمبر20راجہ طاہر علی خان،کونسلر وارڈ نمبر21سید رضا حسین بخاری،کونسلر وارڈ نمبر23ملک سعید منظور، کونسلر وارڈ نمبر25راشد محمود اعوان،کونسلر وارڈ نمبر26ارسلان بشیر، کونسلر وارڈ نمبر28 محمد حفیظ قریشی،کونسلر وارڈ نمبر30عمیر کیانی،کونسلر وارڈ نمبر32سید عاصم حسین شاہ،کونسلر وارڈ نمبر33عادل عرفان قریشی، کونسلر وارڈ نمبر35سید خرم علی کونسلر وارڈ نمبر36ظہیر حسین شاہ،لیڈی کونسلر مسرت شیخ اور یوتھ کونسلر چوہدری حسن منظور نے شرکت کی۔کمشنرمظفرآباڈڈویژن نے کونسلرز کو میٹنگ میں خوش آمدید کہا اور اُن سے شہرکی خوبصورتی اور تزائین وآرائش کے بارہ میں اقدامات کے لیے تجاویز طلب کیں۔کمشنرنے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر مظفرآبادشہرکو درالحکومت کے شیان شان بنانے کے لیئے ہمہ گیراقدامات کیئے جارہے ہیں، جن کی تکمیل منتخب نمائندگان کی نشانداہی،تعاون ا ور مشاروت سے کی جائے گی۔ شہر میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم،ناجائز تجاوزات کے خاتمے،شہری کی تزائین وآرائش، شہر کو ریڑی / تھڑا مافیا سے پاک کرنے،واک وئے پر سے ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے اُسے خوبصورت بنانے،سابقہ کوہل والی جگہ پر واکنگ ٹریک بنائے جانے جیسے اقدامات میں کونسلرزکو اپنا کرداراداکرنے پرزور دیا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اس سے قبل جملہ بینکس کے ذمہ داران اور تاجران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انتظامیہ ایک پل اور سہولت کا رکاکام کر رہی ہے۔ تمام متعلقہ محکمہ جات اور اس شہر کی عوام جب مل کر اس شہر کو سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے تو سب کو یہ شہر اپنا لگے گا۔سیاحت کے فروغ کی وجہ سے اب پورے ملک اور بیرون ملک سے بھی سیاح حضرات یہاں آتے ہیں۔ ہمارا مشن ہونا چاہیے کہ آنے والے سیاح حضرات جو ہمارے مہمان ہوتے ہیں جب آئیں تو انہیں شہر کا ایک خوبصورت اور صاف ستھرا چہرہ نظر آئے۔ جب وہ یہاں سے جائیں تو ایک اچھا تاثر لے کر جائیں۔ئیر میونسپل کارپوریشن نے تمام حل طلب مسائل پر عملی اقدامات کیلئے حکمت عملی سے کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ دستیاب وسائل کو بہر صورت بروکار لایا جاکر شہر کا ایک خوبصورت چہرہ عوام کے سامنے لایا جائیگا۔اجلاس میں تمام کونسلرز نے مظفرآباد شہر کے مسائل کو حل کرنے،خصوصی صفائی ستھرائی اور تزائین وآرائش کے لئے تجاویز پیش کیں اور اپنے اپنے وارڈذ میں اس نسبت عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
