وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے باغ کے علاقے جگلڑی دائرہ اعظم مسجد تا ریاٹ سڑک کا افتتاح کر دیا۔ جگلڑی پہنچنے پر عوام نے انکا فقید المثال استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار ڈالے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ اللہ کی زمین پر انصاف قائم کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے، میرٹ کی بالا دستی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے دین سیکھنا اور اس پر عمل کرنا ہو گا، عدل کے بغیر معاشرے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔ وحدت امت پر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔سارے مسائل کا حل اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت اور آپس میں اتحاد و اتفاق سے ہے،انتشار سے ملک وملت کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر محنتی اور میرٹ کی بالا دستی پر یقین رکھنے والی شخصیت ہیں، ریاست کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات انکی قیادت میں حکومت کام کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ باغ کی عوام نے ہمیشہ انتشار کو مسترد کیا۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید نے کہا کہ اسلامی معاشرہ ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔ حکومت نے معاشرے میں انصاف کے قیام کے لیے اداروں سے رشوت ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکمرانی مشکل ترین کام ہے انصاف قائم نہ ہوا تو پوچھا جاے گا، جس کے پاس جتنا بڑا عہدہ ہے وہ اتنا ہی زیادہ ذمہ دار ہے، ہم سب کو ملکر دین کے مطابق معاشرے کی بنیاد رکھنا ہو گی جس میں عدل ہو غریب امیر کا فرق ختم ہو اور پسا ہوا طبقہ اوپر آ سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
