وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا یے کہ پاک فوج ہمارا سینہ اور عوام اسکی پشت ہے جو ایک جسم کی مانند ہیں۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا یے کہ پاک فوج ہمارا سینہ اور عوام اسکی پشت ہے جو ایک جسم کی مانند ہیں۔ پاک فوج کے جوان ایل او سی پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت ہماری پاک افواج نے کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور اپنے وطن کی مٹی سے کیا گیا عہد اپنے خون سے لکھ کر وفا کیا ہے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے دورہ بالائی نیلم کے دوران بریگیڈیئر کیل محمد عمران ارشدچیمہ سے ملاقات کی اور پاک آرمی کی جانب سے گریس ویلی کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں تعاون پر جی او سی مری کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے آرایچ سی ہلمت کے لیے ایمبولینس کی فراہمی تحفہ ہے۔ پاک فوج نے دفاع وطن کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھی عوام بالخصوص وادی نیلم کے لوگوں کی بھرپور معاونت کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ افواج پاکستان نے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر گریس ویلی میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں جو کلیدی کردار اداکیاہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Share This Post

More To Explore