کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان سےسرپرست پبلک ایڈ کمیٹی / چیئر مین وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) مظفرآباد آزادکشمیر شیخ طاہر قیوم، سید سلیم شاہ چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی، خالد محمود زیدی صدر پبلک ایڈکمیٹی، عبدالرحمان آزاد جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ کمپنی فاروق ڈار نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی اور قاضی تنویر کی قیادت میں عوامی نمائندگان کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان سےسرپرست پبلک ایڈ کمیٹی / چیئر مین وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) مظفرآباد آزادکشمیر شیخ طاہر قیوم، سید سلیم شاہ چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی، خالد محمود زیدی صدر پبلک ایڈکمیٹی، عبدالرحمان آزاد جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ کمپنی فاروق ڈار نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی اور قاضی تنویر کی قیادت میں عوامی نمائندگان کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پبلک ایڈ کمیٹی نے سول سوسائٹی اور سرکاری محکمہ جات کے ساتھ مل کر مظفرآباد شہر کی تزئین و آرائش میں حصہ ڈالنے کے علاوہ آمدہ رمضان کے دوران رضاکارانہ طور پر ایسے بازار قائم کرنے کی تجویز پیش کی جس میں ہر خاص و عام کو معیاری اشیاء خوردونوش انتہائی مناسب قیمت پر فراہم کی جا سکیں جس پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے آمدہ وفد کے اس اقدام کو بہت سراہا اور اس ضمن میں مناسب مقامات پر سستے عوامی بازار لگائے جانے پر زور دیا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے وفد کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد فوکل پرسن ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کا اس طرح رضاکارانہ طور پر اپنے شہر کی تزئین و آرائش میں حصہ لینا اور عوام الناس کی سہولت کیلئے کام کرنا خوش آئند کام ہے۔

Share This Post

More To Explore