ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے مظفرآباد شہر میں مرحلہ وار صفائی مہم جاری۔

ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے مظفرآباد شہر میں مرحلہ وار صفائی مہم جاری۔ صفائی مہم اہل علاقہ کو صفائی ستھرائی کے معاملات میں شامل رکھنے اور کلین گرین مظفراباد مہم کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے وارڈ کی سطح پر شروع کی گئی ہے۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر مظفراباد غلام محی الدین گیلانی، ڈپٹی میئر بلدیہ خالد اعوان، میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران سمیت بلدیہ کے عملہ، اہل علاقہ اور این جی اوز نے بھرپور شرکت کی۔ شہر کے تمام وارڈز میں عوام الناس کے تعاون سے اس مہم کو جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد مظفرآباد شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے۔

Share This Post

More To Explore