کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت مظفرآباد شہر کی تزئین وآرائش کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہو ا،

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت مظفرآباد شہر کی تزئین وآرائش کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہو ا، جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد، اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد اور سرکاری و نجی بنکوں کے نمائندگان /آفیسران نے شرکت کی۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے غرض و غائیت بیان کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد نے دوران Presentation شہر کے مختلف مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام بنک آفیسران کو بتایا کہ جملہ بنک ان مختص کئے گئے مقامات کی تزئین وآرائش کے سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔اجلاس میں اس امر کویقینی بنانے کہ سلسلہ ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام بنک ذمہ داران اپنے بالا حکام سے منظوری لیتے ہوئے مختص شدہ مقامات/پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کیلئے مورخہ 25فروری 2025 دفتر ڈپٹی کمشنر سے اس نسبت کئے گئے اقدامات کی پراگرس شیئر کریں گے۔ اجلاس میں با اتفاق رائے سے طے پایا کہ مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانا ہماری ترجیح ہو گی تاکہ باہر سے آنے والے سیا ح حضرات کو اچھا تاثر ملے اور سیاحت کے حوالہ سے شہر کا خوبصورت چہرہ سامنے آئے۔

Share This Post

More To Explore