قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے قومی اسمبلی کے پارلیمنٹری چائلڈ رائیٹس کا کس (پی سی سی آر) وفد نے ڈاکٹر نگہت شکیل خان ایم این اے / کنوینئر چائلڈ رائیٹس کا کس کی سربراہی میں ملاقات کی۔

قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے قومی اسمبلی کے پارلیمنٹری چائلڈ رائیٹس کا کس (پی سی سی آر) وفد نے ڈاکٹر نگہت شکیل خان ایم این اے / کنوینئر چائلڈ رائیٹس کا کس کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وویمن ایمپاورمنٹ و چائلڈ لیبر خاتمہ کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر نے وفد کو بتایا گیا کہ یہاں خواتین کو با اختیار بنائے جانے کی ہر سطح پر کاوشیں جاری ہیں۔ ہر شعبہ زندگی میں آئے روز خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ کوئی بھی معاشرہ با اختیار خواتین کے بغیر نامکمل ہے۔ خواتین کو ان کی زندگی کے بنیادی فیصلوں کا اختیار دینا ہے۔ عورت کی سیاسی و سماجی حیثیت کو تسلیم کیا جانا ہر لحاظ سے ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم وصحت کے مساوی مواقع فراہم کیئے جانا از حد ضروری ہے۔ پاکستان نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے متعدد بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق کی ہوئی ہے، جن میں اقوام متحدہ کا کنونشن برائے حقوق اطفال اور انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے متعلقہ کنونشن چائلڈ لیبر کے خاتمے کی اہمیت کے پیش نظر اس حوالہ سے قوانین موجود ہیں اور کسی حد تک عملدرآمد بھی جاری ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے تا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اُس خاندان کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جا سکے نہ کہ اس خاندان کو بے آسرا چھوڑ دیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ہر لحاظ سے جامع رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی تا کہ اس ضمن میں مناسب ترین اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ قومی اسمبلی پارلیمینٹری چائلڈ رائیٹس کا کس وفد نے پاکستان میں وویمن ایمپاور منٹ و چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے حوالہ سے قانون سازی و اقدامات پر تفصیلا ” آگاہی دی۔ اس موقع پر وزرا حکومت میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، عاصم شریف بٹ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی کے وفد میں ڈاکٹرنگہت شکیل خان ایم این اے، آسیہ ناز تنولی ایم این اے، صوفیہ سعید ایم این اے،معین عامر ایم این اے، شائستہ جدون ایم این اے کے علاوہ رضا قاضی نمائندہ سیو دی چلڈرن، سید حازق بخاری منیجر چائلڈ کا کس، عفت پرویز ڈ پٹی منیجر چائلڈ کا کس شامل تھے۔ قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے سربراہ وفد کو شیلڈ دی اور وفد کی آمد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

Share This Post

More To Explore