چیئرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد کا ایوان صدر آزاد جموں و کشمیر میں خطاب، خواتین کے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ۔

سینیٹر روبینہ خالد کا بسپ زونل آفس آزاد کشمیر مظفرآباد کا دورہ، بسپ بینفشریزسے ملاقات،خواتین کے مسائل بغور سنے اور بہتر سروسز اور آسان رسائی کے لیے دفتر کی منتقلی کی ہدایت کی۔

زونل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی کی تفصیلی بریفینگ پر چیئرپرسن بسپ نے آزاد کشمیر بسپ ٹیم کو خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے وقار اور سہولت کے ساتھ خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

مظفرآباد، 20 فروری 2025:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کا سب سے بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ہے، جس نے ملک بھر میں لاکھوں مستحق خاندانوں، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ یہ پروگرام صدر آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کے خواب کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے معاشی استحکام کو ترجیح دیتی رہی ہے، اور بی آئی ایس پی اس مشن کا ایک اہم تسلسل ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر آزاد جموں و کشمیر میں بی آئی ایس پی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیر قانون، انصاف اور پارلیمانی امور میاں عبد الوحید، وزیر م حکومت سردار جاوید ایوب، پیپلز پارٹی کے عہدیداران، بی آئی ایس پی کی خواتین بینفشریز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے نئے بینکنگ ماڈل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے مستحق خواتین کو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں مالی امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر تین سال بعد تصدیقی عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بینظیر ہنر مند پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے تحت مستحق خواتین کے بچوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی، بینظیر نشوونما پروگرام کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کے لیے امداد دی جائے گی، اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی خواتین کو خاندان کے سربراہ کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں 24 گھنٹوں کے اندر فوری امداد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اپنے دورۂ مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کے دوران ایوان صدر میں بی آئی ایس پی بینفشریز خواتین کے ساتھ ایک خصوصی مشاورتی نشست منعقد کی، جہاں انہوں نے ان کے مسائل بغور سنے اور خواتین کو مالی اور سماجی معاونت کے ذریعے بااختیار بنانے کے بی آئی ایس پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے بی آئی ایس پی سینٹرل زونل آفس کا دورہ کیا، جہاں زونل ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے بی آئی ایس پی کے جاری اقدامات، چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے دفتر کو زیادہ آسان رسائی والے اور مستفیدین کے لیے سازگار مقام پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے ٹیم کو تاکید کی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کی خواتین کی خدمت کے لیے بھرپور محنت کریں، تاکہ انہیں ان کا جائز حق عزت اور سہولت کے ساتھ فراہم کیا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore