قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور ”روٹی، کپڑا اور مکان” کا تسلسل ہے۔ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ بی آئی ایس پی دنیا کا سب سے شفاف فلاحی منصوبہ ہے، اور کچھ عناصر نے اس کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی، مگر عوام کے دلوں میں بی بی شہید بھٹو کی تصویر ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد تھیں جبکہ اس موقع پر وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید اور وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران،بینیفیشریز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ ایک رول ماڈل رہی ہے۔ آج بھی وہ لوگ جو ماضی میں انتقامی کارروائیاں کرتے رہے، مشکل وقت میں شہید بینظیر بھٹو کی مثال دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آزاد کشمیر کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فراہم کیے اور یہاں سے غربت کا خاتمہ کیا۔ آج آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں خوشحالی نظر آتی ہے، جو شہید بھٹو کے وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لیے انقلابی اقدامات کیے اور 50 فیصد سے زائد آبادی پر مشتمل خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، جس میں حکومت پاکستان نے ہمیشہ تعاون کیا۔قائمقام صدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے لیے خصوصی فلاحی پروگرام شروع کیے جائیں، جو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور جن کے لواحقین پر ظلم ہو رہا ہے۔اس موقع پربی آئی ایس پی کی چیئرپرسن محترمہ روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ ہے، جو پاکستان بھر میں لاکھوں مستحق خاندانوں، خاص طور پر خواتین کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسے سابق صدر آصف علی زرداری نے عملی جامہ پہنایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی خود مختاری کو ترجیح دی ہے، اور بی آئی ایس پی اسی وژن کا تسلسل ہے۔چیئرپرسن محترمہ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ایک نیا بینکنگ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے تاکہ ان کی امدادی رقم میں کسی قسم کی کٹوتی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ، رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے ہر تین سال بعد تصدیق کی جائے گی تاکہ مزید مستحق خاندان اس پروگرام میں شامل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت بے نظیر ہنر مند پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مستحق خواتین کے بچوں کو ہنر مند بنا کر انہیں خود کفیل بنانا ہے۔ اسی طرح، بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو سکے۔تعلیم کے فروغ کے لیے بھی بی آئی ایس پی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کے تحت ایسے بچوں کو تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں جن کی اسکول حاضری 70 فیصد سے زائد ہو۔چیئرپرسن نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خاتون کو خاندان کا سربراہ تسلیم کیا گیا ہے اور نادرا کے بعد ملک میں سب سے زیادہ خواتین بی آئی ایس پی کے ذریعے رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ اب کسی بھی ناگہانی آفت کے بعد ہم ایک دن میں مستحق افراد تک امداد پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی آئی ایس پی مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا، تاکہ غربت کے خاتمے اور خواتین کی خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر قائمقام صدر آزاد کشمیر نے چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سووینئر پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
