صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح برطانیہ سے امریکہ پہنچ گے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح برطانیہ سے امریکہ پہنچ گے۔ آج جب وہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان، چوہدری مدثر، قاضی مشتاق، چوہدری ظہور اور دیگر شامل تھے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ میں چند روز قیام کریں گے۔

Share This Post

More To Explore