وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس، لوکل کونسلز ھا کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور, وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید، وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی وزیر پاور ڈویلپمنٹ چوہدری رشید، وزیر برقیات چوہدری ارشد، وزیر فشریز سردار جاوید ایوب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد ایوب،ڈپٹی ڈائریکٹر بابر منہاس، امتیاز احمد عباسی چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد، نوید اختر گوگا چیئر مین ضلع کونسل میرپو، عبد الغفور جاوید چئیر میں ضلع کونسل کوٹلی،مئیر میونسپل کارپوریشن باغ عبدالقیوم بیگ، ممبرلیگل کمیٹی جاوید عارف عباسی،سردار افتخار ایڈوکیٹ ممبر لیگل کمیٹی اور طارق مسعود ایڈوکیٹ ممبر ضلع کونسل باغ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کی کمیٹی جس میں حکومت اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کے درمیان لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اتفاق رائے ہوا تھا پر ہو نیوالی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا. اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منتخب بلدیاتی نمائندگان اور حکومتی کمیٹی کے مابین لوکل ایکٹ کے جس مسودہ اور نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور کابینہ سے منظور بھی ہو چکا ہے کو فوری اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ لوکل کونسلز کے متعلقہ بجٹ کی تقسیم بذریعہ فنانس کمیشن عمل میں لائی جائیگی، فیصلہ کیا گیا کہ لوکل کونسلز جن کے دفاتر نہیں ہیں انکے لیے خالصہ سرکار یا شاملات سے کم ازکم دو کنال زمین فوری فراہم کی جائینگی، پچانوے نئی یونین کونسلز کے لیے فوری سیکرٹری یونین کونسلز کی آسامیاں دی جائینگی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سٹاف کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے ریشنالائز کرتے ہوئے لوکل کونسلز کے لیے درکارہ ضروری سٹاف بھی فراہم کیا جائیگا، اسکے علاوہ لوکل کونسل کی مدت پانچ سال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اور نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور ہو جانے کے بعدقواعد و رولز اور کنڈکٹ آف بزنس رولز کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ میں انہیں فاہنل کریگی۔ سنیر موسٹ وزیر اور وزیر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی سے ریاست میں سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو گا اور حکومت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور عوام کا مینڈیٹ لے کر آتے ہیں اسلیے ریاست کو درپیش چیلنجز سے ملکر عہدہ برا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندگان سیاسی بنیادوں پر منتخب ہوئے ہیں اسلیے ہمیں انکے مسائل سے آگاہی ہے، حکومت اداروں کو بااختیار بنانے اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
