سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے آفیسران کےجائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے آفیسران کےجائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر مانیٹرننگ اینڈ کو آرڈینیشن، جملہ ڈویژنل کمشنرز، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور جملہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع آزاد کشمیر نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تمام اضلاع میں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور جملہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول ریکوری، سرکاری رقومات اوروصولی کے علاوہ سرکاری رقبہ جات پر ناجائز قا بضین کے خلاف کارروائی کو موثر بنائیں اور آزادکشمیرکے اندر گاڑیوں کی فٹنس کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔آزادکشمیر کے جملہ اضلاع کی اراضی کی کمپیوٹرآیزیشن کے عمل کو فوری مکمل کیا جائے۔رمضا ن المبارک کے دوران سستا بازار کے انعقاد کیلئے پورے آزادکشمیر میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے جملہ آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی شکایات اورردائر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے تا کہ کم سے کم وقت میں عوام کو انصاف مہیا کیاجا سکے۔

Share This Post

More To Explore