وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اور میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ہلمت روانہ۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے 8 رکنی میڈیکل ٹیم کو مظفرآباد ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہملت کے لیے روانہ کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اور میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ہلمت روانہ۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے 8 رکنی میڈیکل ٹیم کو مظفرآباد ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہملت کے لیے روانہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر وقار بٹ، کوآرڈینیٹر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر راجہ امتیاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عباس نقوی بھی بھی موجود تھے۔ کرنل توقیر اور ڈپٹی کمشنر مدثر ندیم احمد جنجوعہ بھی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ہلمت روانہ ہوئے۔ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر فاخرہ، ڈاکٹر نور، ڈاکٹر حسن بانو، ڈاکٹر ہادیہ اعجاز، ڈاکٹر حسن اقبال، ڈاکٹر ہانسہ اور ڈاکٹر احتشام شامل ہیں۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم وادی نیلم کے علاقہ ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اس سے بھی پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کی ٹیموں نے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگایا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سروسز میں محکمہ صحت عامہ، پاکستان آرمی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے یہ تیسرا میڈیکل ایمرجنسی مشن ہلمت کے لیے روانہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس مشن میں ڈاکٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری خود میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس مشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وادی نیلم کے عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، پاکستان آرمی، محکمہ صحت عامہ، ڈاکٹرز اور انتظامیہ کو برف سے متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Share This Post

More To Explore