ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی ہدایت پر شہر میں بدوں روٹ پرمنٹ رکشہ مالکان/ ڈرائیوان کے خلاف کارروائی۔ 15رکشہ جات کو ضبط کرتے ہوئے دفتر پولیس ٹریفک چھتر میں پارک کروا دیا۔ مظفرآباد میں بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالہ سے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئندہ بدوں روٹ چلنے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو نہ صرف ضبط کیا جائے گا بلکہ ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے تاکہ شہر سے ٹریفک کے مسائل کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
