ضلعی انتظامیہ کا شہر کے اندر غلط پارکنگ کے خلاف اپریشن۔ یلو لائن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو بذریعہ لفٹر ضبط کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی نے میونسپل مجسٹریٹ اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کے ہمراہ جمعرات کے روز سی ایم ایچ روڈ پر غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا غلط پارکنگ کیوجہ سے ٹریفک کے مسائل مظفرآباد کے شہریوں کے لیے مسلسل اذیت کا باعث ہیں۔ ریڈیو اسٹیشن کالونی کی پارکنگ کھل جانے کے بعد شہریوں کے لیے پارکنگ کی وسیع جگہ موجود ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ سڑک پر غلط پارکنگ کر کے سب کے لیے عذاب بننے کے بجائے پارکنگ کا استعمال کر کے مہذب اور متمدن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
