قدرتی آفات کے خطرات کے انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی موافقت پر کیمونٹی پر مبنی تربیت دینے والوں کے لیے منعقدہ چار روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔

قدرتی آفات کے خطرات کے انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی موافقت پر کیمونٹی پر مبنی تربیت دینے والوں کے لیے منعقدہ چار روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و شہری دفاع محترمہ تہذیب النساء نے تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے نعمان شفیق، پروگرام کوآرڈینیٹر اسلامک ریلیف ڈاکٹر ریاض، اور ڈی آر ایم آفیسر ایس ڈی ایم اے، بلال سراج بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محترمہ تہذیب النساء نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور بنیاد تربیت ناگزیر ہے۔ اسوقت ماحولیاتی تبدیلیوں کا بڑا چیلنج درپیش ہے جس سے نمٹنے کے لیے آگاہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کی کمیونٹی کی سطح پر آگاہی فراہم کی کے ہم ان خطرات کے خلاف پیش بندی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے اگر معاشرے کا ہر فرد انفرادی طور پر اس مسئلہ پر توجہ دے اور اپنے حصہ کا کردار ادا کرے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ سماجی تنظیموں اس مسئلہ کے حل کے لیے آگاہی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

Share This Post

More To Explore