وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت،

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت،انہوں نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا، چادر اور پھول چڑھائے اس موقع پر آزادکشمیر کے وزراء کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،احمد رضا قادری،اوقاف سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی،وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے حضرت بابا پیرے شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒ کے مزارات پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور بزرگان دین،اولیاء کرام،تحریک آزادی کشمیر،پاکستان کے استحکام اور مسلح افواج کی سربلندی کے لیے دعائیں کیں۔

Share This Post

More To Explore