ناظم صنعت وتجارت وکنٹرولر پرائیس امجد علی مغل، ڈپٹی ڈائریکٹرو سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول مظفرآباد راجہ جاوید انور،اسپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع جہلم ویلی،نیلم ویلی راجہ کاشف لطیف اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیس کنٹرول ہمایوں احسن کا ہمراہ نو تعینات انسپکٹرز پرائیس کنٹرول ضلع جہلم ویلی،نیلم ویلی، مظفرآباد اور باغ اقراء یوسف، دانش امتیاز، شہریار طاہراور ارسلان علی حمزہ کی ایس پی مظفرآباد سے تعارفی نشست اور ازں بعد محکمہ خوراک کے کنٹرول روم کا دورہ۔ ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے نو تعینات انسپکٹرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس سسٹم کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔محکمہ پولیس فیلڈ سرگرمیوں میں آپ کے ساتھ رہے گا۔ اس کے بعد نو تعینات انسپکٹرز کو فیلڈ میں پرائیس کنٹرول پر عملی ٹریننگ دی گی۔ اس موقع پر کنٹرولر پرائیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کی سہولت کے لیے نظامت صنعت وتجارت میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے آزاد کشمیر بھر سے صارفین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے جارہی شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ صنعت وتجارت کے اسپیشل مجسٹریٹ کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہو نگے۔ سیکرٹری سنٹرل پرائیس کنٹرول کمیٹی امجد علی مغل نے ضلعی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے ہرپندرہ دن بعد میٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سنٹرل پرائیس کنٹرول کمیٹی چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
