محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے انچارج ڈائریکٹر جنرل راجہ فیاض احمد کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد ایوب، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت، چیئر مین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین کا کہناتھا کہ راجہ فیاض پروفیشنل،محنتی اور دیانت دار آفیسران ریاست کا سرمایہ ہیں۔ راجہ فیاض نے بہترین سروس کی مثال قائم کی ہے اور لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات کے لیے رول ماڈل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے انچارج ڈی جی لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیاض نے کہا کہ چونتیس سالہ سروس کے دوران عوام کے مسائل کا فوری حل اور سادہ اور آسان طریقہ کار کے مطابق کام کرنا اولین ترجیح رہی ہے، دوران سروس کسی سے شکوہ یا گلہ نہیں رھا، ہمیشہ ضابطے کے مطابق کام کیا کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ پر اللہ کا شکر ادا لرتا ہوں۔ تقریب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ عقیل محمود، چیف انجینئر اسلم اعوان، پلاننگ چیف خواجہ مسعود، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر بابر منہاس، یوسف قریشی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
