چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ کہ سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گے۔ رواں سال مئی میں سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں دو روزہ جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان، ججز صاحبان سپریم کورٹ آف پاکستان، چاروں صوبائی اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس صاحبان سمیت انٹرنیشنل مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ جوڈیشل کانفرنس میں آزاد کشمیر کی جوڈیشل تاریخ، سیاحت اور تحریک آزادی کشمیر پر خصوصی فوکس کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں سپریم کورٹ میں گولڈن جوبلی تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی شرکت ہوئے۔ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ملک احتشام، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان، سیکرٹری قانون چوہدری محمد سجاد، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، سیکرٹری سیاحت چوہدری عبدالرحمن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی شاہد ایوب، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو تاریخی ایونٹ بنانے میں تمام محکمہ جات مل کر کام کریں۔ پاکستان بھر اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کا شایان شان استقبال کیا جائیگا۔ اس موقع پر منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائیگا۔ یہ تاریخی اہمیت کا حامل ایونٹ سے جسے کامیاب بنانے میں تمام محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں۔ گولڈن جوبلی تقریبات کی یکم مئی سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائیگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے کہا کہ گولڈن جوبلی جوڈیشل کانفرنس ایک تاریخی اہمیت کا ایونٹ ہے جس کی بھرپور تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔ اس کانفرنس میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی مندوبین شرکت کریں گے جس سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائیگا۔ اس کانفرنس سے مظفرآباد میں منعقد ہونے سے ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے فیصلہ دہلی میں ہوتے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں اپنی سپریم کورٹ موجود ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
