صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر لندن پہنچ گے۔ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 15فروری بروز ہفتہ شام 6بجے برمنگھم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ اسی اثناء میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
