دفترڈپٹی کمشنر مظفرآباد/چیئرمین ڈسٹرکٹ مائیننگ لیزان کمیٹی مظفرآباد مد ثر فاروق کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عطاء الرحمان ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد‘امجد حسین شیخ معاون ناظم معدنی وسائل مظفرآباد‘آصف اسماعیل ہیڈ کلرک / فیلڈ انچارج معدنی وسائل نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے میٹنگ کی غرض وغائت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آزادجموں وکشمیر مائنرمنرل رولز1994 و ترمیمی رولز2023 کی شق 32-A کے مطابق تشکیل شدہ ڈسٹرکٹ مائیننگ لیزان کمیٹی کے TORsکے مطابق آج کا اجلاس ضلع ہذا میں ادنی معدن(ریت‘ پتھر و بجری وغیرہ) کی غیرقانونی نکاسی کا سدباب کئے جانے کیلئے منرل مجسٹریٹ کی سطح سے ہونے والے تاحال کارروائی اور ضلع مظفرآباد میں بالخصوص ماکڑی نیلہ دندی‘ کامسر ایریا میں معزز عدالت العظمیٰ آزادجموں وکشمیر کے فیصلہ کی روشنی میں ہر قسم کی نکاس معدن کو روکنا شامل ہے۔ چونکہ متذکرہ ایریا جات Hazard Zone میں شامل ہیں اور ان ایریا جات میں مائیننگ کے حوالہ سے مروجہ قواعد کے مطابق لیز/ پٹہ نامہ جات بغرض Regularization اجرا نہیں کئے جاسکتے۔ضلع مظفرآباد میں ادنی معدن کی غیر قانونی نکاسی پر144کا نفاذ ہوچکاہے۔ جس پر عملدر آمدکیلئے متعلقین کو بذریعہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر گشت کو بھی یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد‘ محکمہ معدنیات کی فیلڈ ٹیم اور پولیس پرمشمتل مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں جو غیر قانونی کٹائی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
