صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد خطہ میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پریس فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان انہوں نے1996ء کے عام انتخابات کے دوران کیا تھا اور وزیراعظم منتخب ہو جانے کے بعد نہ صرف اس ادارے کے لیے بجٹ مختص کیا بلکہ قانون سازی بھی کی۔ مجھے آج بہت خوشی ہوتی ہے جب میں اسے صحافیوں کی خدمت کے حقیقی ادارے کے طورپر دیکھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس فاؤنڈیشن کے بانی وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی کو مظفرآباد سے ادارہ کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں اب صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے کو کامیاب بنائیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ و ذاتی زندگی میں سہولت پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے۔ انہوں نے صحافتی برادری سے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں راست بازی، دیانتداری اور صحافتی اخلاقیات کی مکمل پاسداری کریں گے۔ سردار ذوالفقار علی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ اس ادارے کی ترقی اور صحافیوں کی سہولیات کے لیے وقف کیا ہے اور اس خدمت کا عمل مستقبل میں جاری رہے گا۔سردار ذوالفقار علی نے اظہار تہنیت کے لئے صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
