ناظم صنعت وتجارت پرائس کنٹرولر آزاد جموں و کشمیر امجد علی مغل کی زیر صدارت نو تعینات انسپکٹر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی، باغ، حویلی، سندھنوتی اور نیلم ویلی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ناظم صنعت وتجارت پرائس کنٹرولر آزاد جموں و کشمیر امجد علی مغل کی زیر صدارت نو تعینات انسپکٹر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی، باغ، حویلی، سندھنوتی اور نیلم ویلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ انھوں نے نو تعینات انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد کی رپورٹ روازنہ کی بنیاد پر نظامت صنعت وتجارت اور ڈپٹی کمشنرز صاحبان کو ارسال کریں۔ عوام الناس کو اشیاء خوردونوش کی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے جاری شدہ انراخ پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر بھر کہ صارفین ضلعی انتظامیہ سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ھونے کی صورت میں اپنی شکایات نظامت صنعت وتجارت میں قیام شکایات سیل میں کر سکتے ہیں۔

Share This Post

More To Explore