چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں وکلا کا کلیدی کردار ہے۔

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں وکلا کا کلیدی کردار ہے۔ ہم نے وکلا کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھا ہے۔بار ہمارا گھر اور فیملی ہے۔وکلا عدلیہ کی عزت کے محافظ ہیں۔ سینٹرل بار نے ہمیشہ اپنی جوڈیشری کا ساتھ دیا ہے، ہم بھی اپنی بارز کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزادکشمیر میں جوڈیشل اکیڈمی کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے سالانہ ڈنرکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، سینئر جج ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت شاہین، ججز ہائیکورٹ جسٹس میاں عارف حسین جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان، جسٹس چوہدری خالد رشید، صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ، ممبران آزادجموں وکشمیربارکونسل سمیت سینٹرل بار کے اراکین اور وکلا تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے دور میں جوڈیشری کے لیے تاریخی کام ہوئے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا اعزاز کی بات ہے۔ادارے ہمیشہ رہتے ہیں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ سینٹرل بار نے عظیم جج پیدا کیے۔چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہاکہ ہائیکورٹ آف آزادجموں وکشمیر نے وکلا کے تعاون کی وجہ سے ہی اپنے ٹارگٹس کو پورا کیا جس پر سینٹرل بار کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں۔ میں بھی سینٹرل بار ایسوسی ایشن کاصدر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ سینٹرل بار کوچیمبرز کیلئے بلڈنگ دیدی ہے۔ سینٹرل بار کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کرتاہوں۔تقریب سے صدر راولپنڈی بار ایسوی ایشن سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ،صدر سنٹرل بار ایسوی ایشن ناصر مسعود مغل،جنرل سیکرٹری سنٹرل بار ایسوسی ایشن وقار فاروق عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share This Post

More To Explore