آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہاہےکہ5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی آزادکشمیر میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی ، سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیر کو آزادکشمیر میں “یادگار شہدا” مظفر آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، اس سے مقبوضہ کشمیر میں یہ پیغام گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی ۔ دوٹوک انداز میں کہتا ہوں کہ پاکستان ہماری منزل ہے اور مملکت خداداد پاکستان ہی بھارت کے “توسیع پسندانہ اقدامات” کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔ یہ بیانیے کی جنگ کا دور ہے ۔ بیانیے کی جنگ کے اس دور میں پاکستان کا استحکام کشمیریوں کی اولین ترجیح ہے ۔ میرے بیانیے کو لے کر بھارتی ہندوتوا نواز قیادت جو واویلا کررہی ہے اس کے پیچھے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی قوت اور محبت کھڑی ہے ، بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوج کے باوجود امن قائم کرنے میں مشکلات ہیں مزید 75 ہزار فوجی چاہیں دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ پاکستان سے محبت کا رشتہ نسل در نسل منتقل ہوتا رہے گا ۔ “ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”ان خیالات کا اظہار انہوں نے5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی گزشتہ حکومت نے بھی آزادکشمیر حکومت کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے 11 ارب کی خطیر رقم فراہم کی تھی ، اگرچہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) موجودہ اتحادی حکومت کا حصہ ہے لیکن موجودہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر کی حکومت کو کسی تفریق کے بغیر خطیر فنڈز مہیا کیے ، ریاست کے عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق “لوکل اتھارٹی” اور” آئین آزادکشمیر “ کی رو سے اس خطہ کا انتظام و انصرام “حکومت آزادکشمیر” چلا رہی ہے ، بیس کیمپ کی حکومت کے دو مقاصد ہیں ، ایک یہ کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا اور اس کے ساتھ “گڈگورننس” سے آزادکشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھانا ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی قوتیں ہیں ، یہاں بین الاقوامی سرحدوں کی پامالی کا اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے ایک کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بھی کھڑا کردیا گیا ہے ، بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوج کے باوجود امن قائم کرنے میں مشکلات ہیں مزید 75 ہزار فوجی چاہیئے ، بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ 24 کروڑ پاکستانی عوام ہماری پشت پر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اگر مقبوضہ کشمیر میں “ ظلم و بربریت کا ننگا ناچ “ بند نہیں کرتا تو مقبوضہ کشمیر کی ماؤں ، بہنوں کے تحفظ کے لیے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو خونی لکیر کراس کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ مقدس ایوان الفاظ کو ریکارڈ کرکے تاریخ کا حصہ بنا دیتا ہے ، میری آئینی ، قانونی اور فکری ذمہ داری ہے کہ تاریخ کو درست انداز میں پیش کیا جائے ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے معاشی مشکلات کے باجود جس طرح آزادکشمیر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا اس پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں ۔ 3 روپے یونٹ بجلی اور سستا آٹا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شفقت اور محبت کے باعث دستیاب ہے ، اس غیر مشروط تعاون پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے میرپور ڈویژن کے لیے میگا پراجیکٹس کی طرح پونچھ اور مظفر آباد ڈویژنز بھی وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالا جاتا اس خطہ میں دیرپا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان سے محبت کا رشتہ نسل در نسل منتقل ہوتا رہے گا ۔ “ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے عسکری طور پر بین الاقوامی مسلمہ قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق یہ “جنگ”کشمیری عوام نے لڑنی ہے ۔ہم حکومت پاکستان سے سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے خواستگار ہیں ۔ 24 کروڑ پاکستانی عوام،مسلح افواج اور حکومت پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں، مضبوط و مستحکم پاکستان تحر یک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔ کشمیر ی “بائے برتھ نہیں بائے چائس” پاکستانی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی سفاکیت پر بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
