یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتی احکامات کی روشنی میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مکمل عملدرآمد۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن کے 180 کالجز میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد۔حکومتی احکامات اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر کے 180 کالجز میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے مناکر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس سلسلہ میں تمام تر اداروں میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے مختلف تقریری مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا گیا نیز اس سلسلہ میں بوائز کالجز نے پاکستان کے ساتھ ملنے والے علاقوں منگلا کوہالہ آزاد پتن ڈھلکوٹ ہولاڑ اور دان گلی کے مقامات پر ریلیوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی جبکہ گرلز ادارہ جات میں طالبات کے تقریری مقابلہ جات کے ساتھ ساتھ پرنسپلز صاحبات و اساتذہ سے بھرپور شرکت کی۔حکام بالا کی جانب سے سیکرٹریٹ ہائیر ایجوکیشن کی سطح سے آزاد کشمیر بھر کے کالجز کی بھرپور کوریج یقینی بنانے پر محکمانہ فوکل پرسن کی خدمات کو بھرپور الفاظ میں سراہا گیا۔۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
