آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے “شام ثقافت کشمیر” کے عنوان سے کشمیری ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان مغل، ڈائریکٹرایگریکلچر ، نامزد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر، مرکزی رہنما مسلم کانفرنس محترمہ سامعہ ساجد، میڈیا کوارڈینیٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل، معروف فنکاروں، گلوکاروں، تاجروں، وکلاء، یونیورسٹی طلبا و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے کشمیریوں پر بھارتی مظالم، تحریک آزادی کشمیر کے لئے کشمیری عوام کے جذبات اور کشمیری ثقافت کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور کشمیری نغمے اور ترانے پیش کئے۔ طلبا و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کئے اور کشمیر کی آزادی پر ترانے اور نغمے پیش کئے گئے۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے “شام ثقافت کشمیر” کے انعقاد کیلئے سرپرستی پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہل پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اقوام عالم کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ سیاسی، ثقافتی اور اخلاقی اعتبار سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بھارت 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی قبضے کے ذریعے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آ رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج کے دن ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ ہیں اور بھارت سے آزاد کرواکر رہیں گے۔ آج کے دن اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں مظلوم کشمیر بھائیوں کی آواز بنیں اور بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کریں۔ اپنے آرٹ اور فن کے ذریعے تحریک آزادی کو اجاگر کریں۔ ہم سب نے متحد ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ تقریب کے آغاز میں نامور گلوکار سید دلاور عباس نے عارفانہ کلام اور مختلف علاقائی زبانوں میں گیت پیش کئے۔ ڈرامہ ڈائریکٹر، آرٹسٹ اور صحافی شہزاد لولابی اور ان کی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتاسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔ ایس او ایس چلڈرن ویلج کی طالبات نے کشمیری گیت پر عمدہ پرفارمنس دی۔ جمال فاونڈیشن کے طلبا نے بھارتی مظالم سے کشمیر کو آزاد کرانے کے حوالے سے “اے قابض کر آزاد مجھے” پر ٹیبلو پرفارم کیا۔ اسی طرح الطاف میر اور ان کے ساتھیوں نے خالص کشمیری سروں کے ساتھ کشمیری گیت گایا جبکہ استاد الاساتذہ سرور ساغر نے ڈوگری گیت پیش کیا۔نامور گلوکار نعمان سلیم نے کشمیر کی خوبصورتی پر گیت پیش کیا۔ عبدالباسط شیخ کی آواز میں کشمیری گیت رند پوش مال پر رستم چارلی کی ٹیم نے خوبصورت کشمیری رقص پیش کیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار کی طالبات نے من دی موج وچ ہسنا کھیڈنا پر عمدہ پرفارمنس دی۔ نامور گلوکار نعمان سلیم نے کشمیر کی خوبصورتی پر گیت پیش کیا جبکہ نامور گلوکار عاشق بٹ نے کشمیر کی آزادی پر گیت کے ذریعےشرکاء کو محظوظ کیا اور خوب داد وصول کی۔ آخر میں اس امید کے ساتھ کہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو گا کے ساتھ جملہ فنکاروں نے “میرے وطن” میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن۔ ستم شعاروں سے تجھ کو چھوڑائیں گے ایک دن پر “شام ثقافت کشمیر” تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
