پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاور کے 27 رکنی وفد نے منگل کے روز آزاد کشمیر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔


پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاور کے 27 رکنی وفد نے منگل کے روز آزاد کشمیر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پروونشل سروس اکیڈمی پشاور کے شرکاء کا مطالعاتی دورہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں شرکاء کو بصیرت انگیز خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کا کشمیریوں کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ کشمیری تحریک آزادی کشمیر میں اپنے پختون بھائیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پرممبر مانیٹرنگ بورڈ آف ریونیو چوہدری شوکت نے شرکاء کو آزاد کشمیر کی جغرافیائی اہمیت، تاریخی پس منظر، سیاحتی اہمیت اور تعلیم میں بڑھتے ہوئے مواقع سے متعلق شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ بریفنگ سیشن میں خطے کو درپیش چیلنجوں پر بھی کھل کر بات کی گئی اور سوال و جواب کا سیشن ہوا جس نے شرکاء کی معلومات میں مذید اِضافہ کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا اور لائن آف کنٹرول کے علاقوں کے شہریوں کو درپیش مسائل اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو دستیاب سہولیات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ پاکستان پروونشل سروسز اکیڈمی پشاور کے وفد کے سربراہ سینئر فیکلٹی ممبر پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی ڈاکٹر گوہر سعید نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی اس موقع پر ممبر مانیٹرنگ چوہدری شوکت ممبر بورڈآف چوہدری گفتار حسین اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سردار طارق خان اور ان کی ٹیم کا مہمان نوازی اور حصول علم کے اشتراک پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے مطالعاتی دوروں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر مانیٹرنگ بورڈ آف ریونیو چوہدری شوکت، ممبر بورڈ آف ریونیو گفتار حسین اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سردار طارق خان نے وفد کو شیلڈ دی اورسینئر فیکلٹی ممبر پاکستان پروونشل سروسز اکیڈمی ڈاکٹر گوہر سعید نے ممبر مانیٹرنگ بورڈ آف ریونیو چوہدری شوکت، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو،ممبر بورڈ آف ریونیو گفتار حسین کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سردار طارق بھی موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore