وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے کارکنان کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں عبدالوحید نیلم کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی سربراہی میں حکومت نے نیلم کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ سستی ترین بجلی اور سستا آٹا ملنے کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ پچھلے سال ایک ارب روپے دیا امسال بھی بلدیاتی اداروں کو ایک ارب روپے فراہم کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جس طرح وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ عوام کے مسائل غیر روایتی انداز میں حل کر رہے ہیں۔ ہم نے نیلم کے عوام کا پیار دیکھا نیلم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ فرضی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ سستی بجلی سستا آٹا اور ہیلتھ پیکج دیا ہے مزید منصوبے بھی لا رہے ہیں۔ دو سال بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے جو اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائیں گے جس سے ریاست خوشحال اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
