چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس پیر کے روز چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ عاطف الرحمن، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت، سمیت انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو 05 فروری کی تقاریب اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان نے کہا کہ تمام محکمہ جات یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور متعلقہ سیکرٹری صاحبان اپنے اپنے محکمہ کی ذمہ داریوں کا خود جائزہ لیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سمیت تمام انٹری پوانٹس پر متعلقہ تقاریب کے انتظامات کو مکمل کیا جائے۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تمام تقاریب کی بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ جملہ تقاریب کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جایے۔ پولیس اور انتظامیہ اس سلسلہ میں بروقت اقدامات کرے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
