آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیاسی جماعتیں اور آل پارٹیز حریت کانفرنس اپنے اپنے سیاسی افکار سے بالاتر ہو کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی ۔

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیاسی جماعتیں اور آل پارٹیز حریت کانفرنس اپنے اپنے سیاسی افکار سے بالاتر ہو کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی ۔ شہدا تحریک آزادی کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے ، بیانیہ کی جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے ، نظام میں بلدیاتی قیادت کا کردار مسلمہ حقیقت ہے ۔ اسی سے پائیدار ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ بجلی چوری بڑا مسلہ ہے ، بجلی پر ٹارگٹیڈ سبسڈی کا قائل ہوں ۔ سیاسی نظام میں سیاسی کارکن اپنی سپیس کو برقرار رکھنے کے لئے متحرک کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ، مظفر آباد کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان کے وفد سے گفتگو میں کیا ۔ اس موقع پر وزیر لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر برائے انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور وکالت کی ہے ، ٹارگٹیڈ سبسڈی کا قائل ہوں بجلی کے بے جا استعمال سے بجلی کے فیڈرز میں تکنیکی خرابیاں جنم لے رہی ہیں ، ۔ شہریوں کو بجلی کے اسراف سے گریز کرنا ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان کو ایک ارب کے فنڈز دئیے ہیں ۔ 70 سالوں کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ پینے کے پانی کی بوند بوند کی قدر کرنا ہوگی ، دارالحکومت میں پینے کے پانی کی سٹوریج کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ مظفر آباد شہر کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے ہیں ، انھوں نے کہا کہ انفرسٹرکچر کی بہتری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ۔ بلدیاتی نمائندگان اپنا فعال کردار ادا کریں گے تو سیاسی نظام پر اعتماد بڑھے گا ۔ عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔ ملاقات کے لیے آئے وفد میں ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد خالد اعوان ، ممبر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد عاصم نقوی ، ممبر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد ظہیر بخاری ، عمر عباسی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی شیخ اظہر ، شوکت راٹھور خاکسار ، طارق حمید قریشی ، سنی میر ، ظہیر شیخ اور نسیم شاہ شامل تھے ۔ وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کے خطہ کی فلاح کے لیے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا

Share This Post

More To Explore