وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں حریت قیادت ، سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عشائیے میں وزراء حکومت وزیرقانون میاں عبدالوحید ، وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان ، کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، سید پرویز شاہ ایڈووکیٹ سیکرٹری آل پارٹیز حریت ، مشتاق احمد بٹ سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس ، اور دیگر معززین شامل تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے ،کشمیری اپنی جائز جدوجہد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر انسانی قوانین نافذ کرکے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان اور اہل پاکستان کی حمایت سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا حوصلہ بلند ہوتاہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ، مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادکاری ، اور ریاست میں دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ آزادکشمیر میں مکمل سیاسی رواداری اور امن ہے، ہم نےدوطرفہ محبت اور خوشگوار تعلقات پر مبنی روایات قائم کی ہیں، چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بلکل پرامن اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، بھارت ہماری پرامن تحریک کو کچلنے کے لیے ہر غیر انسانی حربہ استعمال کررہاہے،پاکستان اور وہاں کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں آزادجموں وکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ، یوم یکجہتی منانے سے ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف کے باسیوں کا حوصلہ بلند ہوگا۔ انہوں نے جماعت اسلامی نے آزادکشمیر میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ، مہاجرین جموں وکشمیر کی آباد کاری ہو یا آفات سماوی میں متاثرین کی مدد، جماعت اسلامی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کشمیریوں کی مدد کی ہے، یہاں ساری توجہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی پر ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Post

More To Explore