وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر سینی ٹیشن پالیسی 2024-2030کو جلد اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اسے بطور ایکٹ منظوری اور قانون سازی کی جائے گی۔

وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر سینی ٹیشن پالیسی 2024-2030کو جلد اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اسے بطور ایکٹ منظوری اور قانون سازی کی جائے گی۔ یونیسف کی زلزلہ متاثرین کی بحالی سمیت مختلف سیکٹرز میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ بلدیاتی نمائندگان کے ذریعے اس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ اور یونیسف پاکستان کے اشتراک سے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزادجموں وکشمیر سینی ٹیشن پالیسی 2024-30کے حوالہ سے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری عبدالمجید، محترمہ اسماء اندارابی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر عمارات ڈاکٹر جاسم انور، کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی نمائندہ محترمہ مدیحہ، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور گیلانی، چیئرمین ضلع کونسل نیلم، یونیسف کے عرفان درانی اور دیگر نے خطاب کیا اور مختلف تجاویز دیں۔ وزیر حکومت نے کہا کہ آزادکشمیر میں پینے کے صاف پانی اور سینی ٹیشن کے ناقص نظام بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ بیماریوں کی روک تھام کے لیے سینی ٹیشن پالیسی کو منظور کرتے ہوئے اسے قانونی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے اس میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔

Share This Post

More To Explore