وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر ان لینڈ ریونیو، ٹیکس وصولی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر ان لینڈ ریونیو، ٹیکس وصولی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, انسپکٹر جنرل پولیس عبدالجبار, سیکرٹری ان لینڈ ریونیو چوہدری محمد رقیب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے حکام کو ہدایت کی کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ ہوسکے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.

Share This Post

More To Explore