صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے متعلقین کو ہدایات کی ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آباد کاری کے لئے الاٹمنٹ چٹس فوری طور پر دی جائیں۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے متعلقین کو ہدایات کی ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آباد کاری کے لئے الاٹمنٹ چٹس فوری طور پر دی جائیں۔ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لئے بنائے جانے والے ٹاؤنز(چکسواری اور ڈڈیال) میں پی سی ون کے تحت ساتھ ساتھ کام جاری رکھا جائے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا الیکشن میں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر برقیات چوہدری محمد ارشد، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین،ڈائریکٹر اسٹیٹ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری امجد اقبال اور ڈائریکٹر ورکس انجینئر چوہدری انعام الحق نے شرکت کی۔اس موقع پر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدیداران نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ میرپور،اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال کے 8080 افراد کی آبادکاری کے لئے ادارہ نے 4757 کنال 10 مرلہ زمین مختص کر رکھی ہے جہاں ذیلی کنبہ جات کے لئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ٹاؤنز(چکسواری اور ڈڈیال) بنائے جائیں گے جن میں رہائش پلاٹس سمیت پارکس،قبرستان،کمرشل سنٹر،ایجوکشن اور ہیلتھ کے سنٹر سمیت دیگر سہولیات ہونگی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ذیلی کنبہ جات کو الاٹمنٹ چیٹس فوری طور پر دینے کی ہدایات دیں جبکہ پی سی ون کے مطابق ذیلی کنبہ جات کے لیے بنانے والے ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

Share This Post

More To Explore