سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق تمام محکمے اپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تجاویز فراہم کریں جن کی بنیاد پر پالیسیز تشکیل دی جائیں گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت آزاد کشمیر پائیدار ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں SDGs یونٹ کو دوبارہ فعال کرنے اور ان اہداف کے لیے روڈمیپ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر عبد اللطیف جنجوعہ، وزیرِاعظم آزاد کشمیر کی ڈونرز کوآرڈینیشن کنسلٹنٹ سیدہ اسماء اندرابی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر 2023 میں SDGs یونٹ کی بندش کے بعد اس کی ذمہ داری وزیرِاعظم سیکریٹریٹ کے ڈونرز کوآرڈینیشن سیل کو سونپی گئی ہے، جو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ ایس ڈی جیز یونٹ نے 145 میں سے 119 انڈیکیٹرز کے لیے بنیادی ڈیٹا مرتب کر لیا ہے، جبکہ باقی 27 انڈیکیٹرز کے لیے ڈیٹا جمع کرنے اور 2030 تک ان اہداف کے حصول کے لیے روڈمیپ کی تشکیل ناگزیر ہے۔ اس موقع پر مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا، جو پائیدار ترقی کے اہداف کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور پالیسیز کی تیاری کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ اس روڈمیپ کے ذریعے حکومت آزاد کشمیر کو مالی وسائل اور اضافی فنڈز کی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ SDGs کے اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکموں، سول سوسائٹی، اور اکیڈمیا کے درمیان موثر روابط کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اعوان نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام منصوبہ جات کی تیار میں متعلقہ اہداف طے کیے جاتے ہیں۔ تمام محکمہ جات ان اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ وتعبیر ہو سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
