ترجمان محکمہ زکوة و عشر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کے دینی مدارس جن میں اس وقت تقریبا سات ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں کی مالی اعانت کے سلسلہ میں بحساب –

ترجمان محکمہ زکوة و عشر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کے دینی مدارس جن میں اس وقت تقریبا سات ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں کی مالی اعانت کے سلسلہ میں بحساب – 1050 روپے ماہوار عرصہ جولائی تا دسمبر 2024 کی قسط مبلغ -/3,04,29,000 روپے ادا کر دی گئی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ دینی مدارس کی مالی معاونت نہیں کیا جار رہی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومتی فیصلہ کے مطابق جملہ اتھارٹیز کی صوابدیدی گرانٹ ختم کر دی گئی ہے اور تمام فنڈ زکومستحقین زکوۃ کی مالی اعانت کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ جملہ مدارس کو ماہ جنوری تا جون 2025 ، دوسری ششماہی کی قسط بھی رمضان شریف میں ادا کر دی جائیگی ۔

Share This Post

More To Explore