آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل پاک چین گہری دوستی کا مظہر ہے ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان اور خطے کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کریں گے،سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے سیاحت بڑھانے ،ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے ملک میں بیروزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
