صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر معدنیات و قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اسی طرح آزادکشمیر خوبصورتی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا اور یہاں سیاحت کے بھی بے شمار مواقع میسر ہیں اور یہاں پر امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لہذا بیرون ممالک سے سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آئیں ہم انہیں ہر طرح سے سہولیات اور معاونت فراہم کریں گے۔ آزادکشمیر میں قیمتی پتھروں بالخصوص روبی اور دیگر کے وسیع ذخائر ہیں۔ اسی طرح آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے بہت بڑا پوٹینشل ہے بیرونی سرمایہ کار آگے بڑھیں اس سلسلے میں حکومت آزادکشمیر انہیں ہر طرح کی مدد اورمواقع فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چین کی یونن سنی کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی کمپنی کے اغراض و مقاصد، جاری منصوبہ جات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مزید بتایا کہ اُن کی کمپنی چین، پاکستان اور دیگر ممالک میں سرنگوں، شاہرات اور دیگر تعمیراتی شعبوں میں مہارت رکھتی ہے اور کام کر رہی ہے اور اب آزادکشمیر میں بھی اپنے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس بات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا کہ بیرون ملک سے بالخصوص چین سے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور سرمایہ کار آگے بڑھیں ہم اُنہیں حکومتی اور ہر سطح پر تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چین کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر چین کا دورہ کریں گے اور وہاں پرچینی کمپنیوں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
