نظامت اعلیٰ زکوۃ وعشر آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر جو کہ چیئرمین زکوٰۃ منافع فنڈ بورڈ بھی ہیں نے ریاست کے بے کس نادار وغریب لوگوں کے سرکاری سطح پر علاج معالجہ کے لئے پانچ کروڑ روپے جاری کر دیئے۔۔ وزیراعظم نے اپنی صوابدید ختم کرتے ہوئے اختیارات محکمہ کو دے دیئے۔مہلک امراض جن کا علاج آزادکشمیر میں ممکن نہ ہے کے پاکستان میں علاج کیلئے کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔عارضہ قلب کے لئے 6 لاکھ، کینسر کیلئے 8 لاکھ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے علاج کے لئے زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ صرف نادار اور غرباء کے پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں کو اداء کئے جائیں گے۔محکمہ زکوٰۃ غریبوں کی بروقت امداد کے لئے کوشاں ہے۔ریاست میں بہت سے ایسے غریب مریض موجود ہیں جو جان لیواء بیماریوں عارضہ قلب، کینسر، کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسی بیماریوں میں مبتلاء ہیں اور آزادکشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں ان کے علاج کی سہولت موجود نہ ہے۔ جبکہ انہیں پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروانا پڑتا ہے۔جس کے لئے وہ رقم مہیا نہیں کر سکتے اور موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے محکمہ زکوٰۃ وعشر کے ذریعہ ایسے غرباء و مساکین کے پاکستان میں علاج معالجہ کے لئے ایک شفاف نظام طے کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی نادار شخص جس کے تصدیق مقامی زکوٰۃ وعشر کمیٹی دے گی کہ یہ واقعی نادار ہے۔آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتال سے ریفر کرواتے ہوئے پاکستان کے سرکاری ہسپتال سے بیماری کے علاج معالجہ کے لئے بذریعہ سربراہ طبی ادارہ علاج معالجہ کا تخمینہ حاصل کرے گا جو متعلقہ ضلع کے ڈی ایچ او آفس میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جو اس عمل کی تصدیق فراہم کرے گا کہ اس بیماری کا آزادکشمیر کی حدود میں علاج دستیاب نہیں ہے اور تخمینہ علاج بھی درست ہے۔ یہ سفارشات حکومتی کمیٹی جس میں سیکرٹری زکوٰۃ وعشر،چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی منظوری کے بعد متعلقہ رقم کا چیک پاکستان کے متعلقہ سربراہ طبی ادارہ کو بذریعہ کراس چیک ایڈوانس ادائیگی کی جائے گی اور علاج معالجہ سے اگر کوئی رقم بچ جاتی ہے تو وہ دوبارہ واپس بھیجنے کے پابند ہوں گے نیز متعلقہ طبی ادارہ کا سالانہ آڈٹ بھی ہوگا۔اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ دستیاب وسائل کے اندر مختلف علاقوں میں برابری کی سطح پر اور زیادہ سے زیادہ غریب و نادار مریض استفادہ کر سکیں۔ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ علاج کی رقم عارضہ قلب کے لئے مبلغ 6,00,000/- (چھ لاکھ) روپے، کینسر میں مبتلاء مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے 8,00,000/- (آٹھ لاکھ) روپے اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم 10,00,000/- (دس لاکھ) روپے مہیا کئے جائیں گے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرچوہدری محمد رزاق نے متمول حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ وعشر، صدقات محکمہ زکوٰۃ وعشر کو خوشی سے ادا کریں تاکہ خطہ کے نہایت و بے کس لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
