چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی میں سپریم جودیشل کونسل کا اجلاس مورخہ 16 جنوری 2025 کو منعقد ہوا۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی میں سپریم جودیشل کونسل کا اجلاس مورخہ 16 جنوری 2025 کو منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم (ممبر) اور جسٹس صداقت حسین راجہ چیف جسٹس ہائی کورٹ (ممبر) نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے ایجنڈا سے متعلق اجلاس کو بریف کیا۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے سینئر جج سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایجنڈا آئٹم نمبر 1 کو زیر غور لایا گیا جس میں سابق قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر سے متعلق کارروائی کو وقتی طور پر روک دیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ چونکہ جج موصوف اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لہٰذا ان کے خلاف کارروائی داخل دفترکی جاتی ہے۔ ایجنڈا آئٹم نمبر 2 میں سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد کار کو زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق قواعد کار مرتب کرنے کے سلسلہ میں سینئر جج سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیٹی ق تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے علاوہ سیکرٹری قانون بھی شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے ایک بار پھر سے سینئر جج سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ھائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

Share This Post

More To Explore