سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی تری شاہد ایوب نے مظفرآباد ڈویژن کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پورے آزادکشمیر میں 150واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائینگے۔ حکومت آزاد کشمیر نے نے سی پیک منصوبہ کے تحت حکومت چائنہ کی جانب سے فراہم کردہ ایک ارب سے زائد مالیت کا واٹر فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔ جسکے لیے تمام اضلاع کو سائٹ سلیکشن کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آزادکشمیر میں پینے کے پانی کی کوالٹی محفوظ نہیں ہے جسکے باعث پانی کے متعلقہ بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ تمام ضلعی آفیسران دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق دس دنوں میں سائٹ سلیکشن کو فائنل کریں، راجہ فیاض ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی محکمہ کا مینڈیٹ ہے اور پلانٹس کی صیح جگہ پر تنصیب ہی اس سروس کو معیاری بنا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی کے اشتراک سے ہی منصوبہ جات کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر بابر منہاس نے بتایا کہ پلانٹس ایسی جگہ پر نصب کیے جائینگے، جہاں پر زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ ہو گا، اسکے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کالجز، دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، جیل خانہ جات، یونیورسٹی کیمپسز کو بھی ترجیح دی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کمیونٹی کی کمیٹیز بنائی جائینگی اور انکی پلانٹس آپریشن پر تربیت بھی کروائی جائیگی۔ اسکے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کرتے ہوئے سائٹس فائنل کی جائینگی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر آصف مجید چشتی نے مظفرآباد ڈویژن کے اضلاع کے بارہ میں بتایا کہ صاف پانی کی ڈیمانڈ دن بدن بڑھ رہی ہے اور کمیونیٹیز کو اس کا شدت سے احساس بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد ڈویژن کے اضلاع دس دنوں کے اندر سائٹ سلیکشن کی تجاویز مکمل کر لینگے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے دیگر مدات کے تحت واگزار شدہ ترقیاتی فنڈز کے خلاف پراگرس کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اور تمام ڈی ڈی اوز کو پابند کیا کہ وہ اخراجات میں شفافیت یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر مظفراباد مظہر گیلانی، مرزا نصیر نیلم ویلی، منظور کاظمی جہلم ویلی اور مہتمم تعمیرات خواجہ آصف، اویس صمد اور اویس عباسی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
