چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان (چیئرمین سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی)کی سربراہی میں سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس مورخہ 15 جنوری 2025 کو سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم (ممبر)، جسٹس صداقت حسین راجہ چیف جسٹس ہائی کورٹ (ممبر) اور جسٹس سردار لیاقت شاہین سینئر جج ہائی کورٹ (ممبر) کے علاوہ سیکرٹری قانون و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چیئرمین) نے تمام معزز ممبران جن میں سینئر جج سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سینئر جج ہائی کورٹ شامل ہیں سب کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی جانب سے گذشتہ روز جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد اور دیگر مصروفیات کے باوجود جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو سراہا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چیئرمین) نے اجلاس کے آغاز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی اعلیٰ عدلیہ کا سب سے بڑا فورم ہے اور اس کے فیصلے تمام ریاستی اداروں پر بائنڈنگ ہیں۔ اس فورم کا بنیادی مقصد عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ہم نے اس فورم سے ایسے تمام امور کا جائزہ لینا ہے جو فراہمی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ھائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کا انتظامی کنٹرول ہائی کورٹ کے پاس ہے اور جو بھی فیصلہ سٹیٹ جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی ماتحت عدلیہ سے متعلق کرتی ہے اس پر عمل درآمدہائی کورٹ ہی کے ذریعے ہوتا ہے۔ امید ہے کہ ہمارے فیصلوں سے عدلیہ کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور زیادہ مؤثر اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ کمیٹی نے تمام ایجنڈا میں دیئے گئے تمام نکات پر متفقہ طور غوروخوض کرنے کے بعد فیصلہ جات صادر کئے۔ ایجنڈا آئٹم نمبر 1 میں ایکس کیڈر ڈسٹرکٹ جج صاحبان سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چئیرمین) نے سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی ایکٹ کی دفعہ 4(سی) کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جج صاحبان اور ایکس کیڈر جج صاحبان سے متعلق معاملات کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چیئرمین) نے دریافت کیا کہ اس وقت ایکس کیڈر ضلعی جج صاحبان کی تعداد کیا ہے جس پر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے بتایا کہ اس وقت ایکس کیڈر جج صاحبان کی کل تعداد 10 ہے جو مختلف ٹربیونل ہا اور حکومتی اداروں میں تعینات ہیں۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ ایکس کیڈر ڈسٹرکٹ جج صاحبان کی شرائط ملازمت اور ان کی تقرریوں سے متعلق معاملہ سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ جج صاحبان کی گاڑیوں پر مونوگرام کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا اور کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ تمام ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان کی گاڑیوں پر مونوگرام کے ساتھ ان جج صاحبان کا عہدہ لکھا ہوا ہونا چاہیئے۔ کمیٹی نے یہ بھی متفقہ طور پر قرار دیا کہ تمام ڈسٹرکٹ جج صاحبان کو لاگ بک کی ضرورت سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جاتا ہے تاہم تمام ڈسٹرکٹ جج صاحبان اپنی سرکاری گاڑیوں میں نافذ العمل قانون کے مطابق مقررہ شدہ مقدار کے اندر بمطابق ضرورت پٹرول کا استعمال کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیرمیں کنزیومر کورٹس کے قیام سے متعلق معاملہ پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متفقہ طور پر ان عدالتوں کا قیام لازمی قرار دیتے ہوئے سیکرٹری قانون سے استفسار کیا گیا۔ اس پر ایڈیشنل سیکرٹر ی قانون نے اجلاس کو بتایا کہ2015 میں ان عدالتوں کے قیام سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون مرتب کیا گیا تھا لیکن مالیاتی بحران کی وجہ سے معاملہ کابینہ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ سیکرٹری قانون کو ہدایت کی گئی کہ مجوزہ مسودہ قانون آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریشن جج کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اب تک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ جج ان ایڈمنسٹریشن جو کہ سینئر جج ہائی کورٹ اور کمیٹی کے رکن بھی ہیں انھوں نے بتایا کہ وہ اس وقت تک مختلف اضلاع میں عدالتوں کا تفصیلی معائنہ اور دورہ کر چکے ہیں اور حتی المقدور عدالتی انتظام و انصرام میں بہتری کے لئے ممکنہ اقدامات عمل میں لا ئے جا چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے روبرو پیش کی جائے گی۔ کمیٹی نے اس سلسلہ میں اطیمنان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں انتظامی و دیگر نوعیت کے معاملات کی نگرانی اور ماتحت عدالتوں و نیم عدالتی فورم ہا کے علاوہ دیگر سرکاری ونجی اداروں میں دورہ جات صرف انتظامی جج کا اختیار ہے اور اس سلسلہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ کی پیشگی مشاورت اور اجازت قانون کا تقاضا ہے۔ انتظامی جج کے علاوہ کوئی بھی دوسرا جج ایسا اختیار استعمال نھیں کر سکتا۔ ماتحت عدالتوں، سرکاری محکموں اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات میں ھائی کورٹ کے جج صاحبان کے نجی دورہ جات اور عوامی اجتماعات میں عدلیہ و دیگر معاملات سے متعلق گفتگو کو غیر مناسب قرارا دیا گیا اور آئندہ ایسے عمل سے گریز کرنے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کی گئیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے معزز چیف جسٹس اور ججز صاحبان کے عدالتی لباس سے متعلق قانون میں ترامیم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے اس معاملہ میں غیر معمولی تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری قانون نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈریس کوڈ کا معاملہ کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں چلا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے آئندہ اجلاس سے قبل اس سلسلہ میں تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ایجنڈا آئٹم نمبر 6 میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور اس اجلاس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے علاوہ سینئر جج سپریم کورٹ، چیف جسٹس ھائی کورٹ اور سینئر جج ھائی کورٹ نے شرکت کی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سینئر جج ہائی کورٹ نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں اور ہدایات پر عمل درآمد کے معاملہ میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔ فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے اور فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق معاملات کو چیف جسٹس ہائی کورٹ ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ سروس ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کے معاملہ کو زیر غور لاتے ہوئے متفقہ طور پر قرار دیا گیا کہ سروس ٹربیونل میں چئیرمین اور اراکین کی ریموول کے لئے کوئی واضح میکنزم فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں متعدد بار محکمہ قانون کے نوٹس میں لایا گیا ہے لیکن تا حال اس سلسلہ میں کوئی عملی پیش رفت نھیں ہوئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ سروس ٹربیونل کے چئیرمین یا کسی رکن کے خلاف مس کنڈکٹ کی صورت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ یا ان کے نامزد کردہ معزز جج سپریم کورٹ کو بغرض چھان بین مقرر کیا جائے جس طرح کسٹوڈین کی ریمول کے معاملہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ یا ان کے کسی نامزد کردہ جج کو اختیار حاصل ہیں۔ سیکرٹری قانون کو متفقہ طور پر ہدایت کی گئی کہ سروس ٹربیونل ایکٹ میں چیئرمین اور اراکین کی ریموول سے متعلق دی گئی ہدایات کی روشنی میں ترمیم تجویز کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مجوزہ مسودہ قانون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ عدلیہ سے متعلق پالیسی فیصلے بھی کمیٹی کے ایجنڈا کا حصہ تھے:- کمیٹی نے متفقہ طور سپریم کورٹ کے مطبوعہ فیصلہ عنوانی شکیل احمد بنام خانزادہ (2019 ایس سی آر صفحہ 43)کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ضلعی جج صاحبان ڈپٹی کمشنرز اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے ساتھ بہتر نظام فراہمی انصاف کی غرض سے باہم ربط قائم رکھیں گے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعہ4 کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈیشنل ضلع قاضی کو فیملی مقدمات تفویض کرنے سے متعلق تجویز دی جس پر چئیرمین کمیٹی کی اجازت سے غوروخوض کیا گیا تاکہ فیملی عدالتوں کا ورک لوڈ کم کیا جا سکے اور فریقین مقدمہ کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں فوجداری قانون کی کچھ دفعات میں ترامیم کا حوالہ دیا جس کے تحت فوجداری مقدمات کو ضلعی جج صاحبان کو بغرض سماعت تفویض کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر(چئیرمین کمیٹی) نے اس معاملہ پر مزید غوروخوض کے لئے آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کی مشاورت سے اس سلسلہ میں بھی ایک ترمیمی ڈرافٹ تیار کیا جا کر آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اس کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی جا سکے۔ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے مطبوعہ فیصلہ عنوانی یاسر سفیر مغل بنام فیاض احمد جنجوعہ 2021 ایس سی آر صفحہ 6) کا حوالہ دیتے ہوئے اس فورم سے کئے جانے والے جملہ فیصلہ جات، احکامات اور ہدایات کو تمام ریاستی اداروں پر بائنڈنگ قرار دیتے ہوئے ان پر من و عن عمل درآمد پر اتفاق کیا۔۔اجلاس کے اختتام پر چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر نے ایک بار پھر سے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
