وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دین اسلام کو پڑھانے والے ہر اعتبار سے قابلِ ستائش ہیں جنہوں نے اپنی زندگیوں کے روز وشب کو اللہ تبارک وتعالیٰ کے دین کی خدمت کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔ دنیاوی و اخروی کامیابی کیلئےزندگی کے تمام مسائل میں رسول ﷲ ﷺ کے طور و طریق کے مطابق عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے جامعہ فریدیہ سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد میں تکمیل صحیح بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قرآن کریم ایک اصولی کتاب ہے۔ اس کا کام اصول وکلیات بیان کرنا ہے اور اس کی جزئیات ہمیں شارح قرآن، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث سے ملتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ احادیث اور سنت نبوی کے احکامات جن پر ہر مسلمان کا عمل کرنا ضروری ہے۔ یہ سب ان اسلاف اسلام کی محنت کا ثمر ہیں جنہوں نے رسول کریم ؐ کے فرمودات کو جمع کر کے تحریری شکل میں ہم تک پہنچایا۔ ہمارے لیے اسلامی تعلیمات کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا آسان بنا دیا۔ درحقیقت اللہ تعالیٰ نے ان خدام دین کو دین کی حفاظت کا سبب اور ذریعہ بنا دیا۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ دین اسلام کی بنیاد اللہ کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے۔ یہ محبت ہی اسلام کی بنیاد اور اس کی اساس ہے۔ محبت کے اس تعلق کو پختہ کرنے والی دو اہم بنیادیں قرآن مجید اور حدیث مبارک ہیں، دونوں لازم و ملزوم ہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
