صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور جاری ترقیاتی پروجیکٹس کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ ریاست کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore