سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی جانب سےجاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین احتساب بیورو کی تقرری کے حوالہ سے مقدمہ عنوانی “چوہدری طارق فاروق بنام آزاد حکومت” میں اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں احتساب بیورو کی کارکردگی، شفافیت، اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے جامع تجاویز پیش کی گئیں۔ یاد رہے کہ متذکرہ مقدمہ میں چیئرمین احتساب بیورو (مشتاق احمد جنجوعہ) کی تقرری زیر نزاع تھی تاہم بعد ازاں چیئرمین احتساب بیورو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عدالت العظمی نے احتساب بیورو کے چیئرمین کے تقرر کے حوالے سے موجودہ طریقہ کار پر قانونی سوالات اُٹھاتے ہوئے اسے شفافیت، میرٹ اور دو طرفہ مشاورت کی کمی کا شکار قرار دیا۔ عدالت العظمیٰ نے قرار دیا کہ کسی بھی اعلیٰ عہدے کے لیے تقرری صرف تکنیکی اہلیت پر منحصر نہیں ہونی چاہیے بلکہ دیانتداری (Integrity)، کردار، اور میرٹ جیسے اوصاف کو بھی بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے تاکہ ادارے کی شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت العظمی نے حکومت آزادکشمیر کو ہدایت کی کہ چیئرمین احتساب بیورو کے تقرر کے لیے قوانین میں مناسب ترامیم کی جائیں تاکہ یہ عمل غیر جانبدار اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ہو۔ اس مقدمہ میں تجاویز دی گئیں کہ چیئرمین احتساب بیورو کی تقرری وزیرِاعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔ چیئرمین کے لیے تقرری کا معیار وسیع تر رکھا جائے، جس میں دیانت داری، پیشہ ورانہ قابلیت، اور قانون کی گہری سمجھ شامل ہو۔ چیئرمین احتساب بیورو کو ایک مقررہ مدت کے لیے تعینات کیا جائے اور غیر معقول طور پر ہٹانے کے عمل سے تحفظ دیا جائے۔ مزید برآں چیئرمین کی برطرفی کے لیے ایک شفاف انکوائری کا عمل متعین کیا جائے۔ فیصلہ میں عدالت نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ احتساب بیورو میں لاء آفیسران کی تعداد کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے اور عوامی خزانے پر بوجھ کم ہو۔ سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت ان سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ احتساب بیورو کو ایک آزاد، مؤثر، اور شفاف ادارہ بنایا جا سکے جو اپنے بنیادی اہداف حاصل کر سکے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب تک قانون میں ترامیم نہیں کی جاتیں، چیئرمین احتساب بیوروکے عہدے پر تقرری عمل میں نہ لائی جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
