وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ کیا ۔سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے وزیراعظم کوبریفنگ دی ۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ کیا ۔سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے وزیراعظم کوبریفنگ دی ۔ گوجرہ بائی پاس کے دورہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ عوام کے بیٹھنے کے لئے خصوصی جگہیں بنائی جائیں اور تزئین و آرائش کی جائے ، گوجرہ نالہ کی صفائی کی جائے ، دارالحکومت کی خوبصورتی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج، ساتھرہ اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جاۓ، پبلک پارکس کی صفائی ستھرائی کی جائے اور وہاں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ خالصہ سرکار کو قابضین سے آزاد کروایا جائے ، قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، پبلک مقامات پر ٹائلٹس بنائے جائیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ دارالحکومت صاف ستھراہوگا تو خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور باہر سے آنے والے اچھا تاثرلیکر جائیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیرنے ہدایت کی کہ گوجرہ نالہ میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے ۔ ٹاہلی منڈی کے دورہ کے دوران ہدایت کی کہ پلیٹ سے ملحقہ واک وے کے ساتھ حفاظتی دیوار نصب کی جائے ۔ ٹاہلی منڈی سے لیکر صدرتھانے تک دریا کے کنارے لوگوں کے بیٹھنے کیلئے ’واک ویوسپاٹس ــ‘‘بنائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر سے منتخب کونسلرز کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کو یقنی بنانے کے لیے ایک میکنزم بنایا جائےاور تمام وارڈز میں کوڑے دان نصب کیے جائیں ۔ انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کالونی کا دورہ کیا اور پارکنگ ایریا کو بہتر بنانے کیلئے ہدایت جاری کی ۔

Share This Post

More To Explore