صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کی تفصیلی بریفنگ ایوان صدر مظفرآباد میں دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ گلزار فاطمہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ گلزار فاطمہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے اغراض و مقاصد، تکمیل شدہ پراجیکٹس، جاری پراجیکٹس اور آئندہ شروع ہونے والے پراجیکٹس سمیت پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی اور سیر حاصل بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے عہدیداران سے کہا کہ وہ ادارے کے مسائل کے حل کے لیے حکومت آزاد کشمیر سے بات کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
