صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر مظفرآباد میں الوداعی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی خدمات کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ان سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
